موجودہ حکومتی پالیسیاں ملک  کیلئے تباہ کن،ہر شعبہ بحران  سے دوچار، آصف زرداری

  موجودہ حکومتی پالیسیاں ملک  کیلئے تباہ کن،ہر شعبہ بحران  سے دوچار، آصف ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف زرداری نے حکومتی پالیسیوں کو ملک کیلئے تباہ کن قراردیدیا،جبکہ سوال اٹھایا کہ کون سا شعبہ ہے جس میں پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا۔آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں کو پالیسی گائیڈ لائنز دیتے ہوئے حکمرانوں کی پالیسیوں پر ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کی ہدایت بھی کردی۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام کے مفاد کا تحفظ اور ملک کو مشکلات سے بچانا ہے۔ موجودہ حکومت جیسے ہائبرڈ تجربات نے ملک کواس نہج پر پہنچا دیا ہے، ایسی نااہل حکومتیں لا کر تجربات کئے جاتے ہیں جبکہ ملک ایسے روزانہ نت نئے تجربات سے نہیں چلتے۔ یہ حکمران ملک کو اس سطح پر لے جارہے ہیں کہ کوئی بھی حا لات کو سنبھال نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ خارجہ محاذ ہو یا معیشت، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، ضد اور ہٹ دھرمی سیاست میں نہیں چلتی، موجودہ حکومت نے ہر شعبے کو بحران کا شکار کردیا ہے۔

زرداری

مزید :

صفحہ اول -