کورونا وائرس ہوا میں 5 میٹر  تک سفر کرسکتا ہے، تحقیق

   کورونا وائرس ہوا میں 5 میٹر  تک سفر کرسکتا ہے، تحقیق

  

 کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک)کووڈ 19 کا باعث بننے والا کورونا وائرس ہوا میں 5 میٹر تک سفر کرسکتا ہے۔یہ انکشاف پہلی بار امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے بھرے منہ یا ناک سے خارج ہونے والے ننھے ذرات ہوا میں طویل وقت تک موجود رہ سکتے ہیں اور اس عرصے میں زیادہ افراد کو بیماری کا شکار کرسکتے ہیں۔سائنسدان فلوریڈا یونیورسٹی ہیلتھ شانڈز ہاسپٹل میں زیرعلاج مریضوں سے 4.8 میٹر کی دوری پر وائرس والے وبائی ذرات کو الگ کرنے میں کامیاب ہوئے۔نتائج اس لیے اہم ہیں کیونکہ اس وقت سماجی دوری کے لیے 2 میٹر کی دوری کا مشورہ دیا جاتا ہے، جس کے بارے میں محققین کا کہنا تھا کہ اس سے لوگوں میں سیکیورٹی کا غلط احساس ہوتا ہے اور متعدد افراد وبائی مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

تحقیق

مزید :

صفحہ اول -