نیب نے حنیف عباسی، غضنفر عباس چھینہ او رمحسن لطیف کو آج طلب کر لیا 

نیب نے حنیف عباسی، غضنفر عباس چھینہ او رمحسن لطیف کو آج طلب کر لیا 

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)قومی احتساب بیورو(نیب)نے حکومت اور ن لیگ کے رہنماؤں کو (آج)طلب کرلیاہے،نیب آفس طلب کئے جانے والوں میں غضنفرعباس چھینہ،حنیف عباسی اورمحسن لطیف شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے لیگی رہنما حنیف عباسی کو آج طلب کرلیا،نیب نے حنیف عباسی کو سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں طلب کیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کیاگیا ہے، حنیف عباسی کو تمام سوالوں کے جوابات کے ہمراہ پیش ہونیکی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کامزید کہناہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے غضنفرعباس چھینہ کو بھی آج نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے،مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے ایک اور رہنماکونیب نے طلب کرلیاہے،مریم نوازکے ماموں زاد بھائی محسن لطیف کو بھی نیب لاہور نے آج طلب کرلیاہے،محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کے نوٹس موصول ہو گیا۔

نیب

مزید :

صفحہ اول -