وزیراعظم نے حکمت عملی سے عوام  کے 2344 ارب بچائے،شبلی فراز

   وزیراعظم نے حکمت عملی سے عوام  کے 2344 ارب بچائے،شبلی فراز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے عمران خان کے دورہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 سال میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائے ہیں۔ وزیراعظم نے جو رقم بچائی یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایاکہ اعداد و شمار کے مطابق ریکوڈک کے 7 ارب ڈالر 1100 ارب روپے کے برابر ہیں، کارکے کے 1.5 ارب ڈالر 240 ارب روپے کے برابر ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کے 400 ارب روپے اور آئی پی پی کے 604 ارب روپے بھی بچائے۔

حکمت عملی

مزید :

صفحہ اول -