سن کوٹہ کے تحت بھرتیاں نہ کرانے پر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان 

سن کوٹہ کے تحت بھرتیاں نہ کرانے پر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر)پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا نے تنخواہوں میں عدم اضافے اور سن کوٹہ کے تحت بھرتیاں نہ کرانے پر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ 1996 رولز کا فوری خاتمہ کیا جائے یونین کے صدر ملک نثار خان، سینئر نائب صدرمومن خان، جنرل سیکرٹری عبدالسلام، چیئر مین حبیب اللہ عمرزئی، اعجاز احمد، فرحت اللہ اور عبدالرحمن نے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ملازم دشمن پالیسی اپنا لی تاہم موجودہ تنخواہوں پر ٹیکس لگا لیا حالانکہ حالیہ حکومت میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ بڑھی اور اشیاخوردونوش کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے ایمپلائز اور ڈیزیز سن کوٹہ کے تحت بھرتیاں نہ کرنا ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے بچوں کیساتھ ناانصافی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ایمپلائز اور ڈیزیز سن کوٹہ کے تحے جاں بحق اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی بھرتیاں کرکے 1996 کے سروس رولز کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ ملازمین کی مشکلات میں کمی آسکے ورنہ جلد ہی احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے