ملکیتی اراضی کو بعض عناصر فراڈ اور دھوکے سے فروخت کی کوشش کی جا رہی ہے‘ ممتاز بنگش

ملکیتی اراضی کو بعض عناصر فراڈ اور دھوکے سے فروخت کی کوشش کی جا رہی ہے‘ ...

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے علاقہ صدہ کے باشندے ممتاز علی بنگش نے کہا کہ ان کے ملکیتی اراضی کو بعض عناصر فراڈ اور دھوکے سے لوگوں پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں پولیس اور ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لیں۔پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کرم کے علاقہ صدہ سے تعلق رکھنے والے قبائلی باشندے ممتاز علی بنگش نے کہا کہ صدہ بازار میں پانچ مقامات پر انتقال اراضی ہے اور انتقال ان کے نام ہے 2013سے عزیز الرحمان، حبیب خان، گل رحمان پسران سیلمان کے ساتھ عدالت میں کیس چل رہا تھا جوکہ سترہ فروری 2020 میں میرے حق فیصلہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ افراد فراڈ اور دھوکے سے میری اراضی کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ممتاز بنگش نے پولیس فورسز اور ضلعی انتظامیہ سیاپیل کی ہیکہ مذکورہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور لوگ میری انتقال اراضی کو خریدنے سے گریز کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -