تحصیل ثمرباغ اور تحصیل منڈا  میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا 

تحصیل ثمرباغ اور تحصیل منڈا  میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا 

  

جندول(نمائندہ پاکستان) جندول امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے احکامات پر تحصیل ثمرباغ اور تحصیل منڈا میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ تحصیل ثمرباغ میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تحصیل ثمرباغ و سابق ضلعی کونسلر حاجی رحیم شاد پاچہ، مولانا محمد عمران الجندولی اور تحصیل منڈا میں سابق تحصیل ناظم ہمایون خان کی سربراہی میں ایلیاں نکالی گئیں۔ریلیوں میں تحصیل امراء سمیت اور تنظیمی مشران سمیت کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء سے تحصیل ثمرباغ میں تحصیل امیر صاحبزادہ نجم اللہ،اخونزادہ عزیز الرحمن اور مولانا محمد عمران الجندولی اور تحصیل منڈا میں ہمایون خان و دیگر مقامی قائدین نے خطاب کیا۔مقررین نے یو اے ای سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔مقررین نے کہا کہ عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جائے گے۔مولانا محمد عرمان الجندولی نے کہا کہ عالم اسلام باہمی فیصلے حوش و حواس کے دائرہ میں رہ کر کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی اتفاق کو تباہ کرنے کا نقصان تمام اسلامی ممالک کو ہوگا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات سے فیصلہ فوری واپس لینے اور اسلامی اتحاد کو نقصان نہ پہنچانے کا مطالبہ کیا۔مقررین نے سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کو بھی اتفاق و اتحاد کی فضاء قائم رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ جب تک اسلامی ممالک متحد ہونگے کوئی ہمارا بال باکھا نہیں کرسکتا تاہم اگر اتفاق و اتحاد ختم ہوا تو اس کا بڑا نقصان ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -