ملکی بقا کیلئے بیٹنی قبائل کی قربانیاں لازوال ہیں: میجر جنرل عمر بشیر
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ملک کی بقا کیلئے بیٹنی قبائل کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل جول کر کام کرنا ہوگا، پاک فوج آپریشن سے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، آئی جی ایف سی(ساوتھ) تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقہ منزئی کیمپ میں گزشتہ آپریشن راہ نجات کے دوران ملکی سالمیت کی خاطر غیور بیٹنی قبائل سے تعلق رکھنے والے 55 بیگھر خاندانوں کی دوبارا اپنے گھروں میں آباد کاری کے لئیے 11 کور ہیڈ کوارٹر اور ایف سی ہیڈکوارٹر ساؤتھ کے تعاون سیس55 لاکھ روپے مالیت کی امدادی رقم کیچیکوں کی دوسری قسط تقسیم کر دی گئی متاثرہ خاندانوں کو ایف سی کی طرف سے ایک ماہ کاراشن اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گھریلو استعمال کا سامان بھی فراہم کیاگیا اس حوالے سے سب ڈویژن جنڈولہ کے منزئی قلعہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تقریب کیمہمان خصوصی آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر تھے تقریب میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگئڈیرنیک نام،کمانڈیٹ خٹک سکاؤٹس کرنل مظہر، کرنل قاسم،اسسٹنٹ کمشنرکشمیرخان،بیٹنی قبائل کے مشران اور متاثرہ 55خاندانوں سمیت فوج اور ایف سی کے افسران شریک تھے تقریب کے دوران میجر جنرل عمر بشیر کو قبائلی رہنما مولانا افتح خان اورملک ابرار نے روایتی لنگی پہنائی تقریب کے موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر کا کہنا تھاکہ آپریشن راہ نجات کے دوران بیٹنی قبائل سے تعلق رکھنے والے 55خاندانوں نے ملکی بقاء کی خاطر سور غر سے کڑی وام اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرف نقل مکانی کی تھی پاک فوج ان کی دی ہوئی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا پاکستان کی بقاء کے لئیے جن قوموں نے قربانی دی ہے پاک فوج اور ایف سی ان قوموں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی اپنے گھروں کو چھوڑ کرنقل مکانی کرنا بہت بڑی قربانی کے مترادف ہے میجر جنرل عمر بشیر کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی دی ہوئی قربانیوں کی نشانی ہے جس کی ترقی اور خوشحالی کے لئیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا جنڈولہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی تاکہ یہاں پر شہریوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں جنڈولہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے خصوصی توجہ دی جائیگی تاکہ یہاں کے بچے بھی پڑھ لکھ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں انہوں کہا کہ جنڈولہ کو پہلے کی طرح تجارت کا مرکز بنانے کے لئیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے علاقہ میں پائیدار امن کے لئے یہاں کی عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقہ میں خوشحالی آسکے تقریب کے اختتام پر متاثرہ خاندانوں نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈیر نیک نام اور خٹک سکاؤٹس کے کمانڈر کرنل مظہر کا شکریہ ادا کیا اور ان کو امن کی بحالی میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔