باغ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی کا انعقاد

 باغ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی کا انعقاد

  

باغ(پ ر) باغ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیئرمین محمد ریاض ملک،راجہ محمد اقبال اور ساجد میر کی زیر قیادت رچھ بہن ایبٹ آباد کے مقام پر جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس میں بچوں،جوانوں اوربزرگوں نے جوش اور جذبے کیساتھ بھرپور شرکت کی۔شرکاء پرجوش نعروں اور ملی نغموں سے لہو گرماتے رہے ریاض ملک نے کہا کہ 14 اگست ہمیں جدوجہد آزادی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اس لئے اس دن کو قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جائے ریلی کے شرکاء میں معززین علاقہ راجہ اقبال،کلیم اللہ، ساجد میر،گل فیاض،آفتاب،راجہ شبیر، لعل خان، سجاول،گوہر رحمان،قاضی سعید یوسف،بشیر،قاضی زاہد،جاوید،اجمل، حمزہ،راجہ جاوید اوردیگر شامل تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -