سرائے نورنگ‘ خواتین کے تنازعے پر فائرنگ‘ نوجوان جاں بحق

سرائے نورنگ‘ خواتین کے تنازعے پر فائرنگ‘ نوجوان جاں بحق

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ گمبیلاکی حدود ماسٹرٹاون میں مستورات کے تنازع پر مبینہ ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس سلسلے میں گمبیلاپولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پر بتایاکہ اخترزمان ولد عالم جان سکنہ شادی خیل حال سینی کلہ نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے رشتہ دار بلال خان کے ہمراہ نمازعصرکی ادائیگی کے غرض سے مسجدکلی وال ہوٹل جارہے تھے کہ جونہی کچہ راستہ اراضی محمدانورنزدماسٹرٹاون پہنچے کہ اس دوران جنترکی فصل سیمبینہ ملزمان پشم خان اور حیات خان سکنہ شادی خیل مسلح نمودارہوکراوران پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا رشتہ دار بلال خان جاں بحق ہوگیا جب کہ وہ خوش قسمتی سے بچ گیا پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ان کامبینہ ملزمان کے ساتھ مستورات کا تنازع ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -