پشتخرہ میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ اور ٹریپنگ کیخلاف علاقہ عمائدین کا جرگہ

  پشتخرہ میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ اور ٹریپنگ کیخلاف علاقہ عمائدین کا جرگہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پشتخرہ میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ اور ٹریپنگ کے خلاف علاقہ عمائدین ومشران کا مشترکہ جرگہ زیر صدارت امیر جماعت اسلامی پی کے 72فاروق خان خلیل منعقد ہوا۔ جرگہ میں علاقہ عمائدین ومشران اور واپڈاحکام ایس ڈی او، ایکسین اور متعلقہ تھانہ ایس ایچ او حسن خان بھی موجود تھے۔ جرگہ علاقہ عمائدین و مشران اور واپڈاحکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے اور واپڈاحکام نے جرگہ مشران کو یقین دہانی کرائی اور موقع پر پشتخرہ پایان میں لوڈشیڈنگ کے موجودہ حالات میں دو گھنٹے کی کمی سمیت، گاؤں میں کمپلینٹ آفس کے قیام کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کیا گیا۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پی کے 72 فاروق خان خلیل نے کہاکہ ہم اور جرگہ مشران واپڈاحکام ایس ڈی او، ایکسین اور تھانہ ایس ایچ او حسن خان کا شکریہ ادا کرتے ہے اور ہم مشکور ہے کہ انہوں نے موقع پر ہمارا درینہ مسئلہ حل کیا گیالیکن حکومت وقت کی نااہلی کی وجہ سے دیہاتوں میں لوڈ شیڈنگ عذاب بن کر نازل ہوئی ہے، اوپر سے بجلی، گیس اور پانی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ معاشی قتل ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی برآمد کرنے کا دعویٰ کرنے والے دیہتی علاقوں میں اندھیرے اور پشاور بھر میں قیامت بن کر نازل ھوئے ھیں، بجلی کی پیداوار میں کمی نااہلی اور غلط منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ھم پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اس شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے ورنہ سخت محاسبے کے لیے حکومت تیار رہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -