اظہار یکجہتی جامعہ پشاور کے کلاس تھری،فور اور سنیٹی ٹیشن سٹاف آج سیاہ پٹیاں باندھیں گے

  اظہار یکجہتی جامعہ پشاور کے کلاس تھری،فور اور سنیٹی ٹیشن سٹاف آج سیاہ ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر) جامعہ پشاور کے کلاس تھری،فور اور سنیٹی ٹیشن سٹاف نے جامعہ زرعی پشار کے ٹیکنیکل سٹاف کلاست تھری،فور ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج بروز پیر بازوں پر سیاہ پتیاں باندھنے کا اعلان کر دیا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ زرعی کے وائس چانسلر اور ڈائر یکٹر ایڈمنیسٹریشن کی جانب سے کلاس تھری و فور ملازمین پر ایف ائی ار ددرج کرنے کا نوٹس لیا جائے  اور ملازمین پر ایف ائی ار کو ظالمانہ اور غیر ائینی اقدام قرار دیا  ہے واضح رہے کہ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ٹیکنیکل سٹاف کلاس تھری اور کلاس فورکے 42 دنوں سے پرامن احتجاج پر تھے تاہم گزشتہ روز  ان کے صدرو افتحارخان اور محمد عرفان کے خلاف ایگریکلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ایڈمیسٹریشن کی جانب سے ایف ائی درج کرنے کیلئے کیمپس تھانہ میں درخواست دی گئی  جسکے بعد زرعی یونیورسٹی کے ملازمین نے بھی وائس چانسلر کے خلاف اغوا و قتل کی ایف ائی ار درج کرنے کے خلاف کیمپس تھانہ میں درخواست دی جسکے بعد جامعہ میں صورت حال کشیدہ ہو گئی۔جامعہ پشاور کے کلاس تھری،فور اور سنیٹی ٹیشن سٹاف نے جامعہ زرعی ملازمین کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے ایف ائی ار کی مذمت کی گئی اور گورنر خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جامعہ زرعی کے ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے آج بروز پیر بازوں پر احتجاج کے طور پر سیاہ پٹیاں باندھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -