ہنگو‘ معاون خصوصی ظہور شاکر نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

  ہنگو‘ معاون خصوصی ظہور شاکر نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور درختوں کی اس نعمت سے ہم اپنے ملک اور ارد گرد ماحول کو نہ صرف خوبصورت بنا سکتے ہیں بلکہ حکومت کی طرف سے شروع کردہ بلین ٹری ایفاریسٹریشن مہم میں حصہ لے کر ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہنگو دوآبہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔معاون خصوصی نے کہا کہ درختوں کی نگہداشت اور دیکھ بھال نہایت ضروری ہے تاکہ ہم درختوں کو پروان چڑھا کر ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں بلکہ مناسب مقامات پر ٹھکانے لگائیں تاکہ کلین اینڈ گرین مہم صحیح معنوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔انہوں نے متعلقہ افسران و اہلکاروں سے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مساجد اور عوامی سطح پر آگاہی مہم چلائیں اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں کیونکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا ہماری قومی،اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -