منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزمان گرفتار

  منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پشاور بھانہ ماڑی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن موٹر کار کے زریعے  سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق پشاور نواحی علاقے سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے  تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 13 کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد کر لی گئی ملز مان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ نزد شگو سٹاک رنگ روڈ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 3890کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 13کلو گرام سے کے قریب ہیروئن برآمد کر کے ملزمان امین خان ولد اولس خان اور لیاقت علی ولد واصل خان ساکنان شیخ محمدی بڈھ بیر کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -