پشاور‘ افغان ٹرانسپورٹرز کا احتجاجی مظاہرہ

  پشاور‘ افغان ٹرانسپورٹرز کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے ایکسپورٹ و ٹرانزیٹ کے مال سے بھرے ٹرالروں کو سراخاو،زنگلی بڈھ بیر،فرنیٹئیر روڈ متنی،باڑہ روڈ اور طور خم کے قریب ہزاراوں ٹرالروں اور ٹرکوں کی غیر قانونی روک تھام اور عملے سے ہزاروں روپے ہتھیانے کے خلاف افغان ٹرانسپورٹروں نے فرنٹئیر رو ڈ متنی میں سڑک بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت آل پاکستان اٖفغان ٹرانسپورٹرز اونر ایس سی ایشن کے صدر محمد نور احمدزئی نے کی جبکہ مظاہرین نے پولیس،ضلعی انتظامیہ اور بھتہ خور جعلی نام نہاد عہدیداروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر مطاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کھانے پینے اور دیگر ایکسپورٹ و ٹرانزٹ کے سامان بھرے ٹرک و ٹرالر وں کی افغانستان لے جانے اور وہاں سے انے والے ٹرالروں کو فرنٹئیر رود متنی،باڑہ  اور کوہاٹ رو پر غیر قانونی طور پر روک کر ان سے ہزاروں روپے ہتیھانے کا سلسلہ جاری ہے جسکو بند ہونا چاہئے اور ایک ایک ماہ سے کھڑے ٹرالروں کو افغانستان جانے دیا جائے کیونکہ مال خراب ہونے کا خدشہ ہے اور ٹرانسپورٹرز کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے بعض بد عنوان افسروں اور پولیس کی ملی بھگت سے نام نہاد جعلی یونین کے غنڈوں نے ایکسپورٹ و ٹرانزٹ کا مال افغانستان لے جانے والے مال بردار ٹرالروں کو باڑہ  فرنٹیئر روڈ پر غیر قانونی طور پر روک کر  ان سے یونین کے نام پر فی ٹرک ایک ایک ہزار روپے کے حساب سے اور ڈیڑھ سو روپے یومیہ لاکھوں روپے وصول کر کے نہ صرف پریشان کیا جا رہا ہے بلکہ غیر قانونی وئیر ہاوس اور روٹس پر نہ کھانے نہ ٹھنڈا پانی اور قیام کا انتظام ہے جبکہ ڈروائیورز کو ایک ایک ماہ سے روک کر 30سے 50ہزار روپے دینے پر مجبور کر کے طورخم جانے دیا جاتا ہے جو ظلم ہے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر داخلہ اس ھوالے سے نوٹس لیا جائے جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے غیر قانونی ٹرالروں کی روک تھام کے حوالے سے جاری اعلامیہ پر عمل درامد کروایا جائے اور پاکستان میں افغان سفیر،کونسل جنرل سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے۔