چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا مختلف مراکز صحت کا دورہ

  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا مختلف مراکز صحت کا دورہ

  

چارسدہ(بیو ر و رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز کا مختلف مراکز صحت کا دورہ۔ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے گزشتہ روز انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے چارسدہ کے مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ادریس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکر ٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے انسداد پولیو ٹیموں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مختلف مراکز صحت کا ریکارڈ کا بھی چیک کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کو پولیو قطروں کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے انسداد پولیو مہم کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی بھی ہدایات جاری کئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -