ایس ڈی او پیسکو سیٹھی ٹاؤن محمد رضوان کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 

ایس ڈی او پیسکو سیٹھی ٹاؤن محمد رضوان کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو پیسکو انجینئر جبار خان، ایس ای پشاور سرکل انجینئر آصف جان اور ایکسیئن سٹی رورل ڈویژن انجینئر محمد ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او پیسکو سیٹھی ٹان سب ڈویژن محمد رضوان اور لائن سپرنٹنڈنٹ انیس خان اور لائن سپرنٹنڈنٹ عطا اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پہاڑی پورہ، کمبوہ، مومن ٹان،  قاضی کلے، ملک رحمان ٹان  اور رزاق ٹان میں بجلی کے ڈائریکٹ کنکشن کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران سجاد حسین ولد خالد خان، نسیم الدین ولد اسلام الدین، عدنان حیدر ولد حیدر خان، بشیر ولد عبدالحمید، الیاس محمد ولد عارف ساکنان کمبوہ اور عبدالقیوم ولد ہادی شاہ، اسماعیل ولد محمد رحمان، محمد خان ولد زین خان، عطا اللہ ولد دادو اور مشعل ولد سید میر ساکنان قاضی کلے کو موقع پر بجلی چوری کرتے گرفتار کر کے  ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ 365640 روپے کی نقد ریکوری بھی کی گئی۔ علاقے میں کمبنگ کا عمل جاری ہے جن میں اب تک 175  میٹر پول پر شفٹ کر دیئے گئے ہیں اور خراب میٹر تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ ایس ڈی او پیسکو سیٹھی ٹان سب ڈویژن محمد رضوان اور لائن سپرنٹنڈنٹ انیس خان اور عطا اللہ نے کہا کہ بجلی چوری اور ڈائریکٹ کنکشن اور کنڈا کلچر کے خلاف ہمارا آپریشن جاری ہے اور کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی کیونکہ چند مفاد پرست عناصر کی وجہ سے عوام کو نہ صرف بجلی کی رسد کے مسائل جنم لے رہے ہیں بلکہ بجلی چوری کی وجہ سے غریب عوام گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی جھیل رہے ہیں اس کے علاوہ بلوں کے مد میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے فرائض میں شامل ہے کہ بجلی چوری کے خلاف اپنا کام پوری ایمانداری سے انجام دیں جبکہ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر وہ ہماری مدد کرکے بجلی چوروں اور ڈائریکٹ کنکشن استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کریں تو ہم نہ صرف ان کے مشکور رہیں گے بلکہ ان کا نام بھی صیغہ راز میں رکھیں گے اور ان کی نیکی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری اور کنڈا کلچر سے خود کو بچائیں اور بصورت دیگر قانون کی عملداری اور سزا و جرمانے کے لئے تیار رہیں۔