شیرگڑھ‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ منشیات برآمد

شیرگڑھ‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)ڈی پی او  مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی ہدایات پر خرکی پولیس نے ایس ایچ او غلام نبی خان کی قیادت میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران ناکہ بندیوں میں منشیات فروش واجد علی کے قبضے سے530گرام چرس،بلال خان کے قبضے سے607گرام چرس بر آمد کی جبکہ سوات کے رہائشی کبیر خان کے قبضے سے دو بوتل شراب اور پی او منیر خان کے مکان سے30بور پستول بمعہ کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جبکہ چیکنگ کے دوران28موٹر سائیکل کو چک کرکے بعد میں چھوڑ دئیے ایس ایچ او خرکی غلام نبی خان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رہیگا