متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف لوند خوڑ میں ریلی 

متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف لوند خوڑ میں ریلی 

  

شیرگڑھ(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام لوند خوڑ کے زیر اہتمام پشاور میں گستاخ رسولﷺ کو جہنم واصل کرنیوالے غازی فیصل خالد کے حق میں اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف لوند خوڑ میں ریلی نکالی گئی اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں جے یو ائی کے کارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی میاں عیسیٰ بازار سے شروع ہوکر لوند خوڑ ہسپتال گیٹ کے سامنے جلسہ منعقد کیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر غازی خلا کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے جلسے سے جے یو ائی میاں عیسیٰ کے امیر مولانا نصیر احمد، سابق تحصیل کونسلر حاجی تازہ گل،بازار کے صدر اصلت خان,حافظ احسان،جہان زیب جیالا اور قاری اور قاری اعجاز نے خطاب کیا مقررین نے مطالبہ کیا کہ غازی خالد کو فوری طور پر باعزت رہا کیا جائے اور گستاخان رسولﷺ کو پھانسی پر لٹکایا جائے انہوں نے یو اے ای کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر سخت احتجاج کیا اور مسلم ممالک سے متحدہ عرب امارات کے بائیکاٹ  کا مطالبہ کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -