صوابی‘ ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق‘ 5 زخمی

صوابی‘ ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق‘ 5 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق جب کہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زیر اللہ سکنہ چارباغ نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ایک موٹر کار میں ان کی والدہ زوجہ زاکر اللہ سکنہ چارباغ کو ٹکر مار دیاجس کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئیں۔ دریں اثناء مرغز بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کے حادثے میں آٹھارہ سالہ لقمان جب کہ پندرہ سالہ اسماعیل ساکنان کوٹھا شدید زخمی ہو گئے جب کہ مردان صوابی روڈ پر موضع چارباغ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 73سالہ ممتاز،65سالہ عظیم اللہ اور 29سالہ انعام اللہ ساکنان چار سدہ زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر موقع پر طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -