تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کارروائی،راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار

تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کارروائی،راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ:۔تھانہ  پبی پولیس کی کامیاب کاروائی۔راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار۔مال مسروقہ برآمد۔ملزم کاابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جُرم تفصیلات کے مطابق:۔چند دن قبل تعلیم ولد سید عمر ساکن افغانستان حال سوڑیزئی پشاور نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے  ہوئے کہا کہ  ٹریکٹر ٹرالی میں اینٹ تاروجبہ لایا تھا۔وہ خالی کرنے کے بعدجب ارباب ڈھیری روڈ پہنچاتو 02 کسان اسم مسکن نامعلوم نے اسلحہ کی نوک پر مجھے روک کر مجھ سے موٹر39ہزار06سو روپے نقد چھین کرفرار ہوگئے۔جس پر مقدمہ نمبر 424 مورخہ 13-08-2020 جرم392 تھانہ پبی رجسٹر کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین نے راہزنی واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پرDSP پبی طیب جان کی سربراہی میں SHOزرداد خان SHOپبی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد ازجلد ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی اور علاقہ میں سرگرم راہزن گروہ کو گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو منواتے ہوئے  دن رات کی انتھک کوشش سے ملزم رسائی حاصل کی۔ملزم سہیل ولد رحمن گل ساکن تاروجبہ کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے گنا ہ کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کی نشان دہی پر لوٹی گئی نقدی برآمدکرلی گئی۔جبکہ ملزم کے دورسے ساتھی کے گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -