صوبائی امن جرگہ کے عہدیداران متاثرہ بچی کے گھر پہنچ گئے

صوبائی امن جرگہ کے عہدیداران متاثرہ بچی کے گھر پہنچ گئے

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپور کے علاقہ حمزہ رشکء میں چھ سالہ معصوم۔بچی کے ساتھ زیادتی اور تشدد سے قتل کرنے پر صوبائی امن جرگہ اور پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کے عہدیداران متاثرہ علاقہ پہنچ گئے قتل ہونے والی بچی سیما کے خاندان سے دلی ہمدردی اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کی تفصیلات کے مطابق تھانہ رسالپور کے حدود حمزہ رشکء میں گزشتہ روزچھ سالہ بچی سیما کے ساتھ زیادتی اور بعد میں بیدردی سے قتل کی واقعہ رونما ہونے کے بعد صوبائی امن جرگہ کے چئیرمین سید کمال شاہ باچا متاثرہ علاقہ پہنچ گئے امن جرگہ کے صوبائی چئیر مین کے ساتھ امن جرگہ ضلع مردان کے صدر رحیم زادہ باچا اور پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کے ڈائریکٹر عابد خان یوسفزئی بھی موجود تھے سید کمال شاہ باچا نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور بیدردی سے قتل کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی امن جرگہ کے صوبائی چئیرمین سید کمال شاہ نے مزید کہا کہ امن جرگہ نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیکر ظلم اور ظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے ہمارے معاشرے میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی پر امن جرگہ خاموش نہیں بھیٹیں گی امن جرگہ کے چئیرمین نے وزیراعلی خیبر پختونحوا محمود خان آئی جی پی ثنائاللہ عباسی ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان سے ملزمان کی گرفتاری  اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -