صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا یا جا رہا ہے: عبدالسلام آفریدی 

صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا یا جا رہا ہے: عبدالسلام آفریدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مردان (بیورورپورٹ) تحریک انصاف سٹی کے صدر عبدالسلام آفریدی ایم پی اے نے کہاکہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بجھایاجارہاہے بی آر ٹی ایک منافع بحش منصوبہ ثابت ہوگا، تنقید کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی وہ مردان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے سینیٹر ذیشان خانزادہ خان بھی اس موقع پر موجودتھے عبدالسلام آفریدی نے کہاکہ پشاور کا ٹریفک اس منصوبے کے بغیر سنبھالنا مشکل تھا،وزیر دفاع پرویز خٹک نے بطور وزیراعلیٰ منصوبہ شروع کرکے صوبے کے عوام پر احسان کیا ہے صوبے میں ہائی ویز کا دائرہ دیگر شہروں تک بڑھایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے تمام معاملات صاف او رشفاف ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک وزیراعظم پر اپوزیشن کی طرف سے کرپشن کا الزام تک سامنے نہیں آیا انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہے یوتھ ہمارے ساتھ ہے ملک کی ترقی میں نوجوانوں کواپنا کردا ر اداکرناہوگا انہوں نے بتایاکہ مردان کے مسائل سے باخبرہوں کورونا کے باعث فنڈز کی دشواری ہے انشاء اللہ حالات بہتر ہورہے ہیں۔