صوابی‘ قمار بازی کی محفل اُلٹ دی گئی‘ 8 جواری گرفتار

  صوابی‘ قمار بازی کی محفل اُلٹ دی گئی‘ 8 جواری گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)ٹوپی پولیس نے قمار بازی کے ایک محفل پر چھاپہ مار کر آٹھ افراد کو گرفتارکر لیا۔ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر ایوب خان کی نگرانی میں بیٹ آفیسر اے ایس آئی عامر خان نے بمع نفری پولیس خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹوپی کے علاقہ سٹیفا نہر غاڑہ میں قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ مارکرجوا کھیلنے میں مصروف 08 افراد ملزمان ذبیخ اللہ، جاوید،عزیز الرحمن،جمسل الدین،یوسف،عاصم،محب اللہ ساکنان کیمپ گدون اور بخت زمان سکنہ بیسک گدون کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار قمار بازوں سے داو پر لگائی گئی مبلغ 26250 ہزار روپے کی رقم، جوا کھیلنے کے آلات، 52عدد تاش کے پتے برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -