”قانون سب کیلئے برابر“جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیراتنگ کردیا، جاوید خان
ملتان (وقائع نگار) سٹی ڈویثرن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔قانون سب کیلئے برابر ہے۔تفتیش سے لیکر ملازمین کی شنوائی تک تمام امور کو میرٹ پر حل کیا جاتا ہے۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے گشت کے نظام کو موثر کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایس پی سٹہ ڈویثرن جاوید خان نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
میں سٹی ڈویثرن کے اندر مجموعی طور پر 6من سے زائد منشیات پکڑی گئی یے۔جسکی مالیت تقریباً اڑھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تقریبا 2342 تاجروں کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔ایس پی سٹہ جاوید خان نے کہا کہ سٹی ڈویثرن میں درخواستوں کو میرٹ پر سن کر مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے ملزمان کے قومی شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنے کا پراسس مکمل کرلیا گیا ہے۔ضلع ملتان میں سٹی ڈویثرن اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔ایک سوال کے جواب نے ایس پی جاوید خان نے بتایا کہ تھانیدار کی بیوی نازیہ بی بی کے قتل میں ملوث قتل کو 48گھں ٹوں کے اندر ٹریسں کرکے گرفتار کیا ہے۔جو تھانیدار کا بھانجا تھا۔ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے گاہے بگاہے میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ایک سوال میں انہوں نے مزید بتایا کہ سٹی ڈویثرن میں کسی اینڈ آڈر کی ڈیوٹی اہم ہوتی ہے۔سٹریٹ کرائم یہاں زیادہ ہوتا ہے۔مگر اس پر بھی کنٹرول کرلیا گیا یے۔ڈکیتی کے مقدمہ میں 60 فی صد ریکوری کرلی گئی ہے۔اخر میں انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں۔اور ذمے دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔اگر شہری کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے تو مجھے سے فورا رابط کریں۔میرے دروازے شہریوں کو انصاف دینے کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔پولیس آپکی اپنی ہے۔اس کو محبت کی نگاہ سے دیکھیں۔
جاوید خان