ڈی ایف سی کا ناروا رویہ،فلورملز مالکان کی ہڑتال، آٹا نایاب

   ڈی ایف سی کا ناروا رویہ،فلورملز مالکان کی ہڑتال، آٹا نایاب

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری خالد کے ناروا رویہ اور مبینہ رشوت طلب کرنے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال گزشتہ تین روز سیجاری،ضلع کی تین فلور ملز انتظامیہ سے ساز باز ہوگئیں آٹا کے من مانے نرخ وصول کیے جانے لگے،ضلع بھر آٹا کی قلت پر شہری پریشان تفصیل کے مطابق فلور ملز ایسوسی کی ہڑتال گزشتہ 3روز سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری خالد کی مبینہ ہٹ دھرمی اور بلاجواز شوکاز نوٹسز اور جرمانوں کے خلاف جاری ہے اس حوالہ سے ضلعی صدر(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 و وائس چئیرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن شیخ شہباز نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں مبینہ طور پر یہ الزام عائد کیا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری خالد نے وہاڑی میں تعیناتی کے جند دنوں بعد ہی مبینہ طور پر 50 ہزار روپے فی مل رشوت مانگنا شروع کر دی اور انکار پر مخلتف مل مالکان کو شوکاز نوٹسز بھیجنا شروع کر دیے جبکہ کچھ ملز مالکان کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کا جواز بنا کر بھاری جرمانے بھی شروع کر دیے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 15 فلور ملز ہیں جبکہ 3 فلور ملز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے مبینہ طور پر ساز باز ہوکر ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہیں لیکن باقی 12 فلور ملز اپنے حقوق کے لئے لڑ رہی ہیں ہم کسی طور پر ڈی ایف سی بلیک میل نہیں ہونگے اور نہ ملز چلانے کے لئے غلط راستہ اپنائیں گے ہم حق کی آوازپر قائم ہیں اگر ہمارے ساتھ ناروا سلوک بند نہ ہوا تو ہڑتال جاری رہے گی  دوسری طرف ضلع بھر فلور ملز کی ہڑتال سے آٹا کی قلت سے شہری پریشان ہیں اور مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں علی،معز،کاشف،عامر،طلحہ،بلال و دیگر نے کہاکہ ہمیں 20 کلو آٹا کے تھیلیکی بجائے 15 کلو آٹا کی تھیلی 1000روپے میں مل رہی ہے جبکہ حکومت نے 20 کلو آٹا کے تھیلے کا ایکس مل ریٹ 837 اور فروخت ریٹ 860 مقرر کیا ہے تھیلا پر نہ وزن پرنٹ ہے اور نہ ہی آٹا کا فروخت ریٹ پرنٹ ہے لیکن پھر بھی محکمہ فوڈ کی مبینہ سرپرستی میں مارکیٹ فروخت ہو رہا ہے اور شہری  خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈی ایف سی چوہدری خالد نے اپنے موقف میں کہا کہ میں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کی مل کو جرمانہ کیا جس کے ردعمل پرملز مالکان کی ہڑتال جاری ہے لیکن ہمارے مذاکرات کے بعد کچھ ملزبلا تعطل  آٹا کی ترسیل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آٹا نایاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -