ڈاکٹرز کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، سیکرٹری ہیلتھ  نے ایم ایس نشتر سے وضاحت طلب کرلی

  ڈاکٹرز کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، سیکرٹری ہیلتھ  نے ایم ایس نشتر سے وضاحت طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے ایم ایس کا اپنے سینئر و جونیئر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے اپنے سینئر سے ہتک آمیز رویہ رکھنے  سمیت دیگر مختلف  شکایت پر ایم(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
 ایس نشتر ہسپتال سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔اور دوران میٹنگ انکی سرزنش کی ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کو کچھ روز قبل صوبائی صحت کے ایک اعلی افسر نے کال کی۔تو انہوں نے دوران گفتگو طیش آکر انکے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا۔اس کے علاؤہ نشتر ہسپتال کے ایم ایس کا اپنے ساتھی ڈاکٹروں و ملازمین کے ساتھ رویہ پر طبی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔انہی رویوں کی وجہ سے  ملازمین ان کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں ہیں۔صوبائی صحت  افسر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری کو وضاحتی نوٹس جاری کیا۔جس میں انہوں نے کہا کہ کیوں نا اپکے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت محکمانہ کاروائی کی جائے۔وضاحتی نوٹس ملتے ہی ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری لاہور پیشی پر گئے۔جہاں سیکرٹری صحت نے انکی سرزنش کی۔مزید برآں نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے اپنے چہیتے اے ایم ایس پرچیز وجیہہ اور اے ایم ایس پرچیز ٹو ڈاکٹر نبیل کو دوران میٹنگ سخت لفظوں کی بوچھاڑ کردی۔انکو کہنے لگے کہ تمھاری وجہ سے ٹینڈر منسوخ ہوئے ہیں۔کیوں نا تمھاری جگہ کسی اور کو پرچیز کا شعبہ کا چارج دے دیا جائے۔ایم ایس کی جانب سے دونوں ڈاکٹروں کی سرزنش پر دیگر انتظامی ڈاکٹروں اور سٹاف نے غصے کا اظہار کیا ہے۔
طلب