ملتان:چوری،ڈکیتی کی نان سٹاپ  وارداتیں،لاکھوں کی اشیاء پار

  ملتان:چوری،ڈکیتی کی نان سٹاپ  وارداتیں،لاکھوں کی اشیاء پار

  

ملتان (وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں 5 مسلح افراد جاوید اقبال کے گھر چھت میں نقب لگا کر داخل ہو ئے (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

اور گھر سے ساڑھے سات لاکھ ما لیت کے نقدی اور  زیوارات لوٹ کر فرار ہو گئے۔اشرف آباد سے عمیر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔علی ٹاون سے خضر،محلہ اشرف آباد سے اصغر کی مو ٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔تھانہ سیتل ما ڑی کے علاقہ فرید ٹاون میں نامعلوم افراد میمونہ بی بی  کے گھر کے تالیتوڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھر سے 9 لاکھ 75 ہزار مالیت کے طلائی زیوارات چرا کر لے گئے۔تھانہ الپہ کے علاقہ ساہی چاون میں نامعلوم افراد زوار حسین کے گھر داخل ہو ئے اہل خانہ پر  تشدد کر کے یرغمال بنایا اور گھر سے 11 لاکھ مالیت کے زیوارات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ مظفر باد کے علاقہ شیر شاہ میں نامعلوم افراد جعفر کی دکان کی چھت پھاڑ کر اندر داخل ہو ئے اور دکان سے ایک لاکھ 35 ہزار مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔حمید آباد کالونی سے مظہر،وہاڑی روڈ سے رحمن،بسم اللہ ٹاون سے کوثر عباس کی مو ٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ بوسن رو ڈ پر تین مسلح افراد ارشد کی بلڈنگ میٹریل کی دکان میں داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر غلہ سے 8 لاکھ 87 ہزار رو پے لوٹ کر فرار ہق گئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -