3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، 4حادثات میں جاں بحق 

3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، 4حادثات میں جاں بحق 

  

 میلسی، مظفر گڑھ، اڈا جھلارمدینہ، لودھراں، حاصل پور، لیاقت پور، رحیم یارخان(سپیشل رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)3افراد کو قتل کردیا گیا حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے لیاقت پور میں بچے کے قتل پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی تفصیل کے مطابق جلہ جیم کا رہائشی عبدالرشید اپنے بھائی محمد امین کے گھر اپنے بیٹے محمد طیب کیلئے بھائی محمد امین کی بیٹی کے ساتھ شادی کے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 دن مقرر کرنے گیا ہوا تھا اس دوران رفیق، رمضان، شعیب، اکمل اور ظہور مائی چھری چاقو اورانیٹوں سے مسلح ہوکر محمد امین کے گھر کادروازہ توڑکر اندر داخل ہوگئے اور للکاراکہ عبدالرشید کے بیٹے کی محمد ا مین کی بیٹی کے ساتھ شادی کر نے کا مزہ چکھاؤ چھری کے وار  کرکے عبدالرشید کے بیٹے محمد مدثر کو قتل جبکہ چاقو اور انیٹوں کی بارش کرکے عبدالرشید اور اس کے بیٹوں محمدطاہر اور اللہ دتہ کوشدید زخمی کردیا پولیس تھانہ صدرمیلسی نے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زمیندار کوموت گھاٹ اتار دیا مقتول پر ایک عورت سمیت دوافراد کے قتل کا الزام تھا اور وہ عبوری ضمانت پر تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جاویدموڑ کا زمیندار فرحان غلام جاوید موڑکے قریب اپنی حویلی میں کھڑا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر سواروہاں پر آگئے فرحان غلام کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واضح رہے چند روز قبل اکمل اور رمشا کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کردیا گیا تھا مقتول فرحان غلام بھی اس ایف آئی آر کا ملزم تھا اور وہ عبوری ضمانت پر تھا پولیس تھانہ صدر میلسی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔مظفرگڑھ کے قصبہ گجرات میں پارکو آئیل ریفائنری کے R 2 گیٹ کے سامنے واقع  ہوٹل مالک سعد علی پٹھان کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔ قصبہ گجرات میں پارکو گیٹ R2کے سامنے سعد علی  ولد خیر علی قوم آفریدی جو  خیبر ایجنسی  کا رہائشی تھا اور جس نے اپنا ہوٹل، جس کانام ایران پشاور ہوٹل پارکو R2گیٹ کے سامنے بنایا ہوا تھا۔سعدعلی صبح  ہوٹل کا سامان خریدنے قصبہ گجرات کے بازار  آ رہا تھا تو راستے میں حاجت کے لئے نزدیکی مسجد محمدی والا کے باتھ روم میں حاجت کے لیے گیا تو پانی کی  پائپ لائن میں بجلی کا کرنٹ آ یا ہوا تھا، جیسے ہی سعد علی پانی کی ٹونٹی کو ہاتھ لگایا وہ کرنٹ لگنے سے باتھ روم میں ہی جاں بحق ہوگیا مسجد کے امام کچھ دیر بعد مسجد آئے انہوں نے دیکھا جو باتھ روم عوام الناس کے لیے کھلا رہتا تھا مگر باتھ روم بند تھا اور باتھ روم سے بدبو آ رہی تھی۔ امام مسجد نے قریبی جوار کے لوگوں کو اطلاع دی کہ باتھ روم کا درواز بند ہے اورکوئی اندر موجود ہے۔ آ واز بھی نہیں آ رہی ہے۔ لوگوں نے فوراً پولیس کو  فون کرکے اطلاع دی۔  اطلاع ملتے ہی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ محمود کوٹ موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد باتھ روم کا درواز توڑا گیا، اندر سعد مردہ حالت میں ملا۔ تفتیش کے دوران ایس ایچ او عمران کھاڑک اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے   اپنی چھان بین مکمل کی۔  پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد حادثے کو اتفاقیہ قرار دے کر لاش ورثاء  کے حوالے کردی۔مظفرگڑھ جھنگ روڈ،مراد آباد  کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم, موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی۔ حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا. حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینسز کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ریسکیو جوانوں نے ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے شخص اللہ رکھا ولد رشید بخش عمر 36 سال کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص فلک شیر ولد محمد خان  عمر 40 سال کی نعش کو کور کرتے ہوئے لواحقین کے منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ بجلی کا کرنٹ لگنے سے 20سالہ نو جوان جاں بحق،گھر میں کہرام،گزشتہ شب مد نی کالونی مخدوم پور روڈ کا رہائشی20سالہ محمد ظہور ولد منظور احمدکمہار اپنے گھر میں بجلی کی تارٹھیک کررہا تھا کہ ننگی تار سے چھو نے بری طرح جھلس گیا،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ کہروڑپکا پکا روڈ دنیا پور کے قریب اے پی وی وین الٹ گئی ایک شخص جانبحق دو زخمی ر یسکیو ذ رائع کے مطابق کہروڑ پکا روڈ پر دنیاپور کے قریب اے پی وی وین الٹ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکے متاثرین کو گاڑی سے نکالا حادثہ میں ایک شخص موقع پر جانبحق ھوگیا دو افراد زخمی ہو گئے  ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ھپستال منتقل کر  دیا حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔حاصل پور کے نواحی علاقے قائم پور موضع ابلانی نہر سے بوری بند لاش برآمد واقعہ کی اطلاع ملنے پولیس موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اہسپتال منتقل کر دیا. حاصل پور کے نواحی علاقے تھانہ قائم پور کی حدود شاہ پور موضع ابلانی نہر سے تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہونے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے لاش شناخت کے قابل نہیں پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔تھانہ شیدانی شریف کی حدود بستی غلام حیدر ارائیں میں مبینہ اغواء کے بعد قتل ہونے والے چھ سالہ بچے محمد علی حسن کو پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔بچے کے قتل کے اس اندوہناک واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او پولیس بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے مقامی پولیس کو 24 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے  مقتول بچے کے والدین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -