نیو غلہ منڈی میں جعلی پتی سمیت ملاوٹی اشیاء کی فروخت بڑھ گئی

       نیو غلہ منڈی میں جعلی پتی سمیت ملاوٹی اشیاء کی فروخت بڑھ گئی

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیو غلہ منڈی ملتان میں چائے کی جعلی پتی‘ ملاوٹ شدہ مرچ‘ ہلدی‘ دالوں و دیگر اشیا کی فروخت بڑھ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کو مختلف با اثر سیاستدانوں کی سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث وہ کھلے عام مکروہ دھندہ کرکے عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق ملاوٹ وجعلساز مافیا لوگوں کو کینسر‘ آنت کے امراض اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا کر رہا ہے۔عوامی حلقوں نے پنجاب فوڈاتھارٹی (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو غلہ منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیاجائے اور ضلعی انتظامیہ خصوصی پولیس فورس فوڈ اتھارٹی کو آپریشن کے لئے فراہم کرے۔واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نیو غلہ منڈی میں ملاوٹ و جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لئے مختلف اوقات میں آپریشنز کر چکی ہے اور ملاوٹ و جعلساز مافیا فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں پر حملے پر اتر آتا ہے۔

بڑھ گئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -