بارشوں کے طاقتور سسٹم کی آج جنوبی پنجاب انٹری کا امکان
ملتان (سپیشل رپورٹر) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم 17 آگست سے راجستھان انڈیا کے راستے پاکستان میں داخل ہو گا جس سے جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں ملتان بہاولپور ڈیرہ غازی خان جامپور حاصلپور بہاولنگر وہاڑی بوریوالا عارف والا پاکپتن شریف رحیم یارخان راجن پور خان پور احمد پور شرقیہ لیاقت پور خیر پور ٹامیوالی لودھراں کروڑ پکا دنیا پور خانیوال کے مُختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان اِس دوران بہاولپور رحیم یارخان راجن پور جامپور ڈیرہ غازی اور فورٹ منرو بارکھان کوہلو ہرنائی کے تمام علاقوں میں طوفانی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
بارشوں کا امکان ہے جِس سے شدید موسمی حالات پیدا ہو سکتی ہیں بارشوں کے اِس سلسلے میں 18،19،20 اور 21 کو زیادہ شدت آئے گی یہ سب سے بڑا سسٹم بارشوں کا ہو سکتا ہے۔
انٹری