تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی قربانیاں ناقابل فراموش:ڈاکٹر شمیم‘ملک نثار

   تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی قربانیاں ناقابل فراموش:ڈاکٹر شمیم‘ملک نثار

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان میں ”جشن آزادی پاکستان“ کے سلسلہ میں چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر سیال کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی،جس میں صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد، بورڈ ملازمین اور بچوں نے شرکت کی، اسسٹنٹ سیکرٹری فنانس،ڈاکٹر علی رضا اور اسسٹنٹ کنٹرولر(انٹر)الیاس صدیقی اور دیگر شرکانے ملی نغموں پر دھمال ڈالی۔ چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر اورصدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمدنے خطاب کرتے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے سلسلے میں ہمارے آباؤ اجداد‘ تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی طرف سے دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں‘ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئیے‘ملک کی حفاظت‘ تعمیرو ترقی کے لئے دن رات ایک کردینا چاہئیے‘آزادی کے اصل ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے حصول کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی طرف سے دی گئی جانی والی مالی قربانیوں اور مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ اور قائداعظم محمد علی جناح  ؒ کی قائدانہ شخصیت کے بارے میں بتائیں۔تقریب کے اختتام پر ”پلانٹ فار پاکستان“ کے سلسلہ میں چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر شمیم اختر سیال نے ’پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی،اور آڈٹ آفیسر شہسوار نے پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔

ڈاکٹر شمیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -