پہلی تادسویں جماعت سمارٹ سلیبس تیار‘اہم موضوعات کے علاوہ باقی خارج

 پہلی تادسویں جماعت سمارٹ سلیبس تیار‘اہم موضوعات کے علاوہ باقی خارج

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) پہلی سے دسویں جماعت تک کا سمارٹ سلیبس تیار کر لیا گیا، اقدام کورونا وائرس کے باعث تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے کیا گیا، سمارٹ سلیبس کو ہائی، ایلیمینٹری اور پرائمری سیکشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔فیصلے کے تحت تمام مضامین کا سلیبس امتحانات 2021 ء کیلئے 50 فیصد تک کم کردیا گیا، سمارٹ سلیبس محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہوگا، تمام مضامین کے اسباق میں سے اہم موضوعات کی فہرست تیار کرکے باقی (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

خارج کردیا گیا ہے، سمارٹ سلیبس ستمبر تا فروری میں آسانی سے پڑھایا جاسکے گا،تعلیمی بورڈز کے پیپرزبھی سمارٹ سلیبس کے تحت بنائے جائیں گے۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نصاب کا مسودہ جعلی ہے اور اس مسودے پر طلبا غور مت کریں اور ہوشیار رہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ورکنگ مکمل ہوتے ہی طلبا اور اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

خارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -