تیز رفتار مسافر بس درخت سے ٹکراگئی،10افراد زخمی
رحیم یار خان ( بیورو رپورٹ) کراچی سے ملتان جانیوالی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی‘ 10مسافر زخمی‘ زخمیوں کو طاہر والی ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ حادثہ قومی شاہراہ پر طاھر والی کے قریب پیش آیا‘ پیٹرولنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مدد کی‘ مسافر بس شہزادہ کمپنی کی تھی‘ مسافروں کے مطابق ڈرائیور کو نیند آ رہی تھی۔ تفصیل کے مطابق شہزادہ کمپنی کی مسافر بس نمبریBSA350جو کراچی سے ملتان جاری تھی کہ قومی شاہراہ پر(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
طاھر والی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے پیٹرولنگ پولیس نے طاہر والی ہسپتال منتقل کردیا‘ مسافروں کا کہنا تھا کہ رات بھر سفر سے بس کے ڈرائیور کو نیند آ رہی تھی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ٹکراگئی