ڈہرکی،پولیس کا آپریشن، کچہ کے علاقہ سے2مغوی بازیاب 

  ڈہرکی،پولیس کا آپریشن، کچہ کے علاقہ سے2مغوی بازیاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار) مورخہ 27/07/ 2020  کو 1-علی حسن چنہ سکنہ ڈھرکی شھرکرم دین چنہ سکنہ بخشاپور ضلع کشمور، دونوں نسوانی آواز پہ بڈانی شھر ضلع کشمور سے اغواء  ہو گئے تھے  بالا افسران کی جانب سے گھوٹکی کچے کے علاقہ کے  ڈی ایس پی رونتی ضلع گھوٹکی  اور ایس ایچ او تھانہ وسطیٰ جیون شاہ کو مغویوں کی بازیابی کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر آج ڈی ایس پی اور ایس۔ایچ۔او  تھانہ وسطی جیون شاہ سمیت پولیس کی بھاری (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
نفری نے رونتی کے کچہ کے ملحقہ کشمور کے علاقے  میں اغوا کاروں  اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے  فائرنگ کے دوران پولیس نے دونوں مغویوں علی حسن چنہ اور کرم دین چنہ کو ڈاکوؤں کی قید سے بازیاب کروانے میں کامیابی حاصل کر لی  ہے بازیاب ہونے والے مغویوں نے بتایا کہ ہمیں مختلف نمبروں سے نسوانی آواز سے دوستی رکھنے کے کالز آتی تھیں جن سے دوستی ہو گئی بڈانی میں ان سے ملنے گئے تو وہاں ہمیں اغوا کر لیا گیا۔
محروم