ترقیاتی منصوبے سیاسی وابستگی سے بالا تر، علیم خان

   ترقیاتی منصوبے سیاسی وابستگی سے بالا تر، علیم خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کیلئے مربوط منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کو باہم ایک پیج پر ہونا چاہیے، بالخصوص سڑکوں کی تعمیر سے پہلے سیوریج و دیگر امور کو پہلے نمٹایا جائے۔اتوار کے روز این اے129اور پی پی157اورپی پی158کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے بتایا ساڑھے16کروڑ روپے کی لاگت سے ضرار شہید روڈ لاہور کینٹ کے ٹینڈر منظور ہو چکے ہیں جبکہ55لاکھ روپے سے باجا لائن روڈ کی تعمیر بھی جلد شروع ہو گی۔ پی پی158میں 10کروڑ روپے کی گرانٹ خرچ کی جائے گی جبکہ پی پی157میں سوا 4کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں منظوری کے مراحل میں ہیں،اسی طرح این اے129میں سوا5کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ سے عوامی مسائل حل کیے جائیں گے جبکہ اسی حلقہ کے مختلف علاقوں میں سیوریج، پی سی سی اور سڑکوں کی کارپیٹنگ کے کام ترجیحی بنیادوں پر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ، واسااور لاہور میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ اداروں کو مشترکہ اجلا س منعقد کرنے کی ہدایت کی تاکہ ترقیاتی کاموں کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ بستی سیدن شاہ،میاں میر کالونی، قاسم پورہ اور شاہ جمال سمیت مختلف علا قو ں میں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دھرمپورہ،گوندی پیر، جناح پارک اور احاطہ مول چند میں بھی ترقیاتی کام پائپ لائن میں ہیں۔انہوں نے جائزہ اجلاس میں ہدایت کی کہ سرکاری فنڈز کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ کر استعمال کی جائے،ترقیاتی کاموں کو معیار ی اور عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔ یہ ترقیاتی منصوبے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر این اے129اور پی پی157اور158کے تمام علاقوں کیلئے یکساں اہمیت کے حامل ہیں جن کا مقصد شہریوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔اس موقع پر سینئر وزیر کو مختلف کو آرڈینیٹرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کے حوالے سے آگاہ کیا اور اب تک مکمل ہونیوالے پراجیکٹس کی تفصیلات بتائیں۔

علیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -