چیئرمین سینٹ کادورہ مری، گورنر ہاؤس میں قومی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا

  چیئرمین سینٹ کادورہ مری، گورنر ہاؤس میں قومی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا

  

 اسلام آباد (این این آئی)چیرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے دورہ مری کے دور ان گورنر ہاؤس میں قومی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا-چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف سینٹر جاوید عباسی بھی چیرمین (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

سینٹ کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ درخت نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آکسیجن کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیکر نہ صرف قومی فریضہ ادا کر سکتا ہے بلکہ صدقہ جاریہ کے زریعے ثواب بھی کما سکتا ہے-انہوں نے کہاکہ ہر ایک کو انفرادی طور پر اور قومی شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینا چاہئے - ملک میں گرین کور بڑھانے کے کئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششوں میں شامل ہوں - صادق سنجرانی نے کہاکہ تعلیمی ادارے اور سماجی شعبہ شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیں،تمام پارلیمنٹرینز اپنے اپنے علاقوں میں شجرکاری مہم کو لیڈ کریں - 

چیرمین سینٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -