ملکی استحکام وسلامتی کیلئے کسی قربانی  سے دریغ نہیں کرینگے:نشاط ڈاہا

      ملکی استحکام وسلامتی کیلئے کسی قربانی  سے دریغ نہیں کرینگے:نشاط ڈاہا

  

خانیوال(نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال اور ان کے دیگر جانثار ساتھیوں کی انتھک کوشیش فہم و فراست اور قربانیوں کے باعث ہمیں (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 ایک آزاد اور خود مختار ملک  پاکستان حاصل ہوا۔اس میں ہمارے آباؤ اجدادکی بے شمار قربانیاں اور شہداء کا پاک لہوشامل ہے۔جشن آزادی کے سلسلہ میں سنیئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے مرکزی دفترمیں کیک کاٹنے کی پُروقارتقریب میں انہوں نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس آزاد ملک کی قدر کرنی چاہیے آج تجدید عہد کا دن ہے ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ملک کی بقاء وسلامتی اور استحکام کے لیے وقت آنے پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریزنہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے اپنی صفوں میں اتحادواتفاق برقرار رکھیں تاکہ دشمن اس ملک کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر صحافی و صدر سنیئر ورکنگ جرنلسٹ فورم ڈسٹرکٹ پریس کلب انجم بشیر احمد نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر و قیمت جانتے ہوئے اس ملک کی خاطر ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ہمیں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا احتساب اور اصلاح کرنی چاہیے اور ہر شخص کو ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کرادار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر باؤ محمد نسیم،سابق ناظم محمد عامر،محمد سہیل خان، قلزم بشیر احمد،چوہدری خالد محمود،سید شفقت علی شاہ،رانا جاوید مصطفی،حاجی عنبر بشیر،محمدجاوید خان،منظورحسین بھٹی،مجتبی خان،چوہدری فیصل ارشد،الطاف حسین بھٹی،رانا خالد محمود،قیصر عباس،چوہدری اظہر سہیل،شیخ طاہر،ملک بابر حسین،خورشید احمد نوشاہی،غلام حسین اویس خالد،عبداللّہ ملتزم،عبدالرحمن،محمد برہان اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے ملک کی سلامتی،بقاء اور کشمیر کی آزادی اور شہداء تحریک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کروائی۔اور ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج سمیت دیگر فورسز کے لیے خدمات کو سراہا۔

نشاط ڈاہا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -