سیاسی یتیم ہمیشہ سازشیوں کے آلہ  کار بنتے ہیں:ذیشان گرمانی

  سیاسی یتیم ہمیشہ سازشیوں کے آلہ  کار بنتے ہیں:ذیشان گرمانی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سیاسی یتیم ہمیشہ سازشیوں کا آلہ کار بنتے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ عوامی خدمت کیلئے ہمیں اقتدار کے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 سہاروں کی ضرورت نہیں ہم عوامی خدمت کے امین ہیں اور عوام میں رہ کر ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے ہیں، عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر پہلے بھی عوام اور حلقے کی مسلسل خدمت کی ہے جبکہ ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نیمحمود کوٹ شہر  ڈبی شاہ غازی گھاٹ چھپری اڈا سنانواں لدھا لنگر کی عوام اور معززین علاقہ سے ملاقاتوں کے دوران کہی،محمدذیشان گرمانی نے کہا کہ نئے پاکستان کے حکومتی ارکان عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بجائے اپنے اثاثہ جات کو اونچی سطح پر لے جانے کیلئے مصروف ہیں جبکہ گلیاں، سڑکیں، سیوریج کا نظام اور انفرااسٹرکچر کا نظام تباہ ہوتا جا رہا حکومتی ارکان صرف سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بریکنگ نیوز کے ذریعہ عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ذیشان گرمانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -