اولیاء اللہ کے مزارات رشد وہدایت کا سرچشمہ ہیں،فخر امام 

  اولیاء اللہ کے مزارات رشد وہدایت کا سرچشمہ ہیں،فخر امام 

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)وفاقی  وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ یہاں سے آج بھی لوگ فیوض(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 و برکات پا رہے ہیں۔ صوفیائے کرام نے دین اسلام کی ترویج کی اور بر صغیر پاک و ہند میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دیااور  لاکھوں لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر چادر پوشی کے موقع پر کہا اس موقع پر سجادہ نشین دربارحضرت شاہ شمس مخدوم سید طارق عباس شمسی، مخدوم سید علی مہدی شمسی، صدر ینگ پاکستان آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سماجی راہنما رشید عباس خان، امتیاز حسین مرالی ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سید فخر امام شاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ شمس کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان کے عقیدت  مند پوری دنیا میں موجود ہیں۔ حضرت شاہ شمس نے اسلام کا پرچم پورے برصغیر میں سربلند کیا۔ آپ کی تعلمیات امن بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔ آج بھی  ان کی اولاد میں سے خصوصا مخدوم سید طارق عباس شمسی ملتان میں اتحاد بین المسلمین مذاہب کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ 

فخرامام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -