محکمہ صحت کے زیراہتمام بریسٹ فیڈنگ پر  سیمینار، شرکاء کو افادیت بارے آگاہی دی گئی

  محکمہ صحت کے زیراہتمام بریسٹ فیڈنگ پر  سیمینار، شرکاء کو افادیت بارے آگاہی ...

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) محکمہ صحت کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھر مختلف پانچ (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

مقامات پر سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں میں بھی سیمینار کاانعقادکیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نبیل احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عامر بشیر، پروفیشنل کوآرڈینیٹر اعظم کیانی سمیت دیگر ڈاکٹر اور میڈیکل آفیسرز شریک تھے۔ سیمینار کے انعقاد کا مقصد بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اوراس کی افادیت بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکاء  کو بتایا گیا کہ دو سال تک بچوں کو اپنا دودھ پلاتی رہیں تاکہ بچوں کی غذائیت ملیاور وہ صحت مند زندگی گزار سکیں اور ان کی نشوونما بہتر ہو سکے۔ تقریب سے ڈاکٹر عامر بشیر، ڈاکٹر نبیل اوراعظم کیانی نے بھی خطاب کیا اور شرکاء  کو بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت اور افادیت بارے اہم معلومات فراہم کیں۔

سیمینار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -