رحیم یارخان:چوری کی6 وارداتیں  شہری قیمتی اشیاء سے محروم

رحیم یارخان:چوری کی6 وارداتیں  شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) چوری کی 6 وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ صرف اور موٹر سائیکل چرا کر فرار‘مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات دنیا پور گانگا کے رہائشی محمد کاشف کے ساتھ (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 19 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ دوسری واردات سردار گڑھ کے رہائشی محمد ریاض کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا صرف ٹرالر سے چرا لیا‘ تیسری واردات موضع کنب کے رہائشی محمد طاہر امین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان ضیاء  الحق وغیرہ نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات لشکری بستی کے رہائشی محمد حنیف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 64 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات باہو مارکیٹ کے رہائشی محمد ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان ثاقب وغیرہ نے 93 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ چھٹی واردات ہسپتال روڑ کے رہائشی محمد وسیم کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان ثاقب قریشی وغیرہ نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا اور فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
محروم