تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو دو وقت  کی روٹی سے محروم کردیا،محبوب الحسن سواگ

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو دو وقت  کی روٹی سے محروم کردیا،محبوب ...

  

 فتح پور (سٹی رپورٹر)   صاحبزادہ محبوب الحسن سواگ نے اپنے حلقہ کے چکوک شاہی ڈگر، چک نمبر 262 ٹی ڈی اے، چک نمبر 263 ٹی ڈی اے میں مختلف وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں، نوجوان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک بلال (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

کھو کھر کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا، آٹا،چینی غائب کر کے اپنے چہیتوں کے ذریعے عوام کو لوٹا جا رہا ہے، تبدیلی کا خواب دیکھنے والے اب سلیکٹڈ حکمران کے جانے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی، مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کی جا رہی ہے، جس میں مخلص ورکروں کو ترجیح دی جا ئے گی۔ نوجوان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں، نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اس موقع پر ملک اقبال کھو کھر، ڈاکٹر یٰسین ملانہ، ملک الطاف اولکھ،ملک قیصر کھو کھر، ملک حسن کھو کھر،ملک نور محمد کھو کھر، ملک عباس کھو کھر، ملک فہیم کھو کھر،ملک شعیب کھو کھر اور ملک علی عباس کھو کھر سمیت دیگر موجود تھے۔۔

محبوب الحسن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -