کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 25 اضلاع  میں 5روزہ پولیو مہم کاآج سے آغاز

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 25 اضلاع  میں 5روزہ پولیو مہم کاآج سے آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کوئٹہ (آ ن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 25اضلاع میں 5روزہ انسداد پولیو مہم آج (پیر سے)سے شروع ہوگی مہم کے دوران 21لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاگیاہے، مہم کے دوران 8ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔پولیو (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کو ارڈینیٹر راشد رزاق کے مطابق بلوچستان کے 25اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج بروز پیر17اگست سے شروع ہوگامہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 20لاکھ 98ہزار 7سو 74بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مہم کے دوران 8ہزار 242ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 7ہزار 4سو 43موبائل ٹیمیں جبکہ 742فکسڈ سائیٹ شامل ہیں دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے ملک بھر میں رواں سال کے دوران 65جبکہ بلوچستان میں 16کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں بچوں کیلئے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
پولیو مہم