لائیو سٹاک کی غفلت، ویکسی نیشن نہ ہونے سے درجنوں جانور ہلاک
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) محکمہ لائیوسٹاک عملہ کی نااہلی، ویکسی نیشن نہ ہونے کے باعث بستی ساندہ میں جانوروں میں پراسرار بیماری کا حملہ، بیماری کے باعث مویشی پا ل کاشتکاروں کے لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں دودھ دینے والے جانور ہلاک بیماری آچانک نمودار ہوتی ہے اور جانور دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر گر کر ہلاک ہوجاتا ہے محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ اطلاع دینے کے باوجود خاموش مویشی پال کاشتکاروں کا شدید احتجاج تفصیل کے مطا بق محکمہ لائیو(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
سٹاک عملہ کی ناہلی اور غفلت کے باعث ٹبہ سلطان پور کے علاقہ بستی ساندہ میں ویکسی نیشن نہ ہونے کے باعث جانوروں میں پراسرار بیماری نے حملہ کردیا ہے جس کے باعث مویشی پال کاشتکاروں نے لاکھوں روپے مالیت کے دودھ دینے والے درجنوں قیمتی جانور ہلاک ہوچکے ہیں مویشی پال کاشتکاروں کی جانب سے بیماری سے متعلق لائیوسٹاک عملہ اور ڈاکٹرکو بھی اطلاع دی گئی ہے لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جس کے باعث بیماری کی شدت کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہے بیماری کی شدت کے باعث مویشی پال کاشتکار سخت پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں بیماری بھیڑ بکریوں، گائے اور بھینسوں میں حملہ آور ہے مویشی پال کاشتکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جانور تندرست ہوتا ہے اور آچانک دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر گرتا ہے اور فوراََ ہی ہلا ک ہوجاتا ہے اگر بیماری کی شدت کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پھر مویشی پال کاشتکاروں کے بھانے خالی ہوجائیں گے اور کاشتکاروں کو شدید مالی نقصان کے ساتھ آنے والے دور میں گوشت اور دودھ کا بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے علاقہ کے کاشتکاروں محمد حبیب، شہزاد احمد، تبسم حسن، امیر معاویہ، دنیا خان، محمد احسن اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، محکمہ لائیوسٹاک اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ویکسی نیشن میں کوتاہی برتنے والے محکمہ لائیوسٹاک ٹبہ سلطان پور عملہ کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔
ویکسی نیشن