پی ٹی آئی نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر کے مثالی تاریخ رقم کی: اشتیاق ارمڑ

پی ٹی آئی نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر کے مثالی تاریخ رقم کی: اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کر کے مثالی تاریخ رقم کی ہے، یہ ایسا نایاب سفری منصوبہ ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو جلد سفری سہولت میسر ہو گی بلکہ ٹریفک کے جام ہونے کا خدشہ بھی مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں حلقہ کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے۔69 کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، حلقہ کے عوام نے ہم پر دوبارہ جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس اعتماد پر پورا ترنے کیلئے ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن مثبت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی حسن اور وسائل سے مالا مال ہے،یہاں کے عوام کا ان وسائل پر مکمل حق ہے،کسی بھی تعلیمی یافتہ نوجوان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کریں گے اور مکمل ریلیف دیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر سابق حکومتیں ملک کے اجتماعی مسائل کے حل اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے حقیقی معنوں میں جامع حکمت عملی اپناتے تو آج کے عوام بد امنی، بد عنوانی اور بے روزگاری سمیت دیگر برائیوں سے دو چار نہ ہوتے۔اشتیاق ارمڑ نے حلقہ میں بروقت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام محکمے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں اور جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد شفاف انداز میں مکمل کریں۔

مزید :

صفحہ اول -