وزیراعظم کے ویژن کی بدولت کورونا کو شکست سے دوچار ہونا پڑا: ذیشان خانزادہ

وزیراعظم کے ویژن کی بدولت کورونا کو شکست سے دوچار ہونا پڑا: ذیشان خانزادہ

  

 مردان (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر ذیشان خانزادہ خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی بدولت کورونا کو شکست سے دوچار ہونا پڑا،ساری دنیا پاکستان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج کی معترف ہے وہ مردان پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کررہے تھے اس موقع پر تحریک انصاف تحصیل مردان کے صدر عبدالسلام آفریدی ایم پی اے بھی موجود تھے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہاکہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہواہے سابق ادوار میں بجلی کے مہنگے معاہدے کئے گئے جس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہاہے حکومت کی طرف سے پاور کمپنیوں کے معاہدوں پر نظرثانی سے بہتر نتائج توقع ہے انہوں نے کہاکہ کورونا نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا لیکن وزیراعظم نے غریب اور متوسط طبقے کے مشکلات کے پش نظر مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی جس کے بہتر نتائج آگئے اور آج پوری دنیا پاکستان کی پالیسی کی معترف ہے تحریک انصا ف سینیٹر ذیشان خانزادہ نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ آج بہتر پالیسیوں کے باعث معیشت بہتر ہورہی ہے پاکستان پر دنیا کا اعتماد بڑھ گیاہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کا بازار گرم رکھاہے پاکستان اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اقوام عالم کو انڈیا کی ظلم وبربت کا نوٹس لینا چاہئے انہوں نے کہاکہ مردان کے مسائل کے حل اوریوتھ سکالر شپ میں اضافے کی کوشش میں لگاہوں۔

مزید :

صفحہ اول -