کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے گھریلو ملازمین کی تصدیق کیلئے نئی ایپ تیار کر لی 

کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے گھریلو ملازمین کی تصدیق کیلئے نئی ایپ ...

  

 کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی پولیس اور سی پی ایل سی نے گھریلو ملازمین کی تصدیق کیلئے نئی ایپ تیار کر لی ہے،پہلے مرحلے میں ساؤتھ زون پولیس ملازمین کا ڈیٹا جمع کرے گی۔اس ضمن میں ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیرنے بتایاکہ کراچی کے شہری ملازمین رکھنے سے پہلے ڈیٹا ایپلی کیشن پر لوڈ کریں۔کراچی میں گھریلو ملازم یا کرائے دار رکھنا اب مشکل نہیں رہے گا۔ پولیس اور سی پی ایل سی نے ملازمین کی تصدیق کیلئے نئی ایپ تیار کر لی۔ پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس شہریوں کا ڈیٹا جمع کرے گی۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیرنے بتایاکہ مالک مکان گھریلو ملازمت یا کرائے پر آنے والوں کا ڈیٹا ایپ میں درج کریں گے تو ان کی تفصیل سامنے آجائے گی۔اگر کوئی شہری کسی بھی قسم کی واردات میں ملوث ہوا تو موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے پتہ چل سکے گا۔ملازمین کا کرمنل ریکارڈ ہوا تو لال نشان سامنے آجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں وارداتوں میں گھریلو ملازمین ملوث پائے گئے،کرائے دار رکھنے سے قبل بھی اس کا ڈیٹا ایپ میں جمع ہوسکے گا۔ پولیس حکام نے بتایاکہ کراچی میں گھریلو ملازمین کی جانب سے گھروں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے کے بعد موبائل ایپ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -