ایم کیوایم نے ایک بار پھر نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کردیا

  ایم کیوایم نے ایک بار پھر نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کردیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ایک بار پھر کراچی سمیت ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں  نے کہاکہ مقامی افراد کو مکمل اختیار دیئے بغیر کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں کو مکمل اختیار دیا جانا تب ہی ممکن ہے جب ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -