ملکی ترقی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، نصرت واحد 

        ملکی ترقی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، نصرت واحد 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آج تجدید عید کا دن ہے ہمیں اپنے تمام تر سیاسی و ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان میں پائیدار امن بھائی چارگی کے فروغ و استحکام اور وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کرنے کیلئے سب مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کاز کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کشمیر میں مظالم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ نہتے کشمیریوں کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے۔ جبری گمشدگیوں، گرفتاریوں اور بے پناہ نوجوانوں کی شہادتوں کے باعث وہاں انتہائی اشتعال پایا جاتا ہے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت 2 لاکھ فوجیوں کا انخلاء کرے۔ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ تحریک کی شکل اختیار کرگیا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ حیرت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -